پشاور میٹرو 57 ارب روپے میں بن رہی، عمران بتائیں کیا خیبر پی کے میں کوئی بھوکا نہیں: احسن اقبال
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ستیاناس اور بیڑا غرق تھیوری نہیں چلے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر میں اپنے پیغام میں انہوں نے کہا عوام جھوٹے پروپیگنڈا کی حقیقت جان چکے ہیں اور اب ستیاناس اور بیڑا غرق کی تھیوری نہیں چلے گی۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئیٹ میں کہا ہے لاہور میٹرو بس 27 کلومیٹر 30 ارب روپے میں بنی جبکہ اسکے مقابلے میں 26کلومیٹر میٹروبس پشاور میں57 ارب روپے میں بنائی جا رہی ہے۔ عمران خان بتائیں کیا خیبر پی کے میں کوئی بھوکا نہیں رہا۔
احسن اقبال