رائیونڈ دھماکے کے 8 زخمی ہسپتال سے ڈسچارج‘ 6 زیرعلاج
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) رائیونڈ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے آٹھ افراد کو صحتیابی کے بعد لاہور جنرل ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جبکہ چھ زخمی ابھی تک ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، تاہم ان کی حالت تسلی بخش ہے اور وہ تیزی سے روبصحت ہورہے ہیں، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹپروفیسر غیاث النبی طیب نے گزشتہ روز ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین و دیگر ڈاکٹرز کے ہمراہ ہسپتال میں ابھی تک زیرعلاج بم دھماکے کے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ وہ تمام زخمیوں کے بیڈز پر گئے اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
زخمی/ڈسچارج