وزیرآباد: نامعلوم افراد نے 18 سالہ نوجوان کو قتل کرکے نعش درخت سے لٹکا دی
وزےرآباد (نامہ نگار) نامعلوم افراد نے ڈیرہ کے18سالہ نوجوان ملازم کو قتل کرکے نعش درخت سے لٹکا دی‘ تفصےلات کے مطابق تحصیل فیروز والہ کے نواحی چک نمبر23شمالی ڈھامکے کے ملازم حسین جس کے دو بیٹے عبدالرﺅف اور ساجد جو عرصہ دراز سے گکھڑ کے نواح وائیانوالی کے رہائشی ڈیرے دار ماسٹر خالد حسین کے ڈیرہ پر مویشیوں کو چارہ ڈالنے پر ملازم ہوکر ڈیرہ پر ہی رہائش پذیر ہیں، گذشتہ شب دونوںبھائی عبدالرﺅف جو فیملی کے ہمراہ ڈیرہ کے علیحدہ کمرہ میں جبکہ اس کا دوسرا بھائی اٹھارہ سالہ ساجد جو ڈیرہ کی کڑھ میں حسب معمول سو گیا، جسے نامعلوم ملزمان نے رسی سے پھندا دیکر ڈیرہ پر برگد کے درخت سے لٹکا دیا، صبح مقتول ساجد کا بھائی عبدالرﺅف مویشیوں کو چارہ ڈالنے کیلئے اٹھا تو آگے اپنے بھائی ساجد کی درخت سے لٹکتی نعش ملی، پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر فوری پہنچ کر نعش قبضہ میں لیکر مقتول کے والد ملازم حسین کی رپورٹ پر مقد مہ در ج کر لےا۔ نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دی، تاحال ملزمان کا سراغ مل سکا نہ ہی قتل کی وجہ معلوم ہو سکی۔
لٹکتی نعش