چین اور پاکستان چاروں موسموں کے بہترین سٹریٹجک ساتھی ہیں‘ صدر ممنون
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ چینی صدر شیجن پنگ کو پانچ سال کے لیے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شی جن پنگ کا انتخاب چینی عوام کا انکی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا عکاس ہے،چین نے گزشتہ پانچ سالوں میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق پاکستانی صد ر ممنون حسین نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کا انتخاب چینی عوام کا انکی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا عکاس ہے ۔ صد ر ممنون حسین نے کہا کہ چین نے گزشتہ پانچ سالوں میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں جن سے نہ صرف چین کا عالمی سطح پر رتبہ بڑھا ہے بلکہ لوگوں کی زندگیوں میں بڑی تبدیلی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ عظیم چینی قوم آگے بڑھتی رہے گی اور خوشحالی کی منزل بھی حاصل کرے گی ۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ چین اور پاکستان چاروں موسموں کے بہترین اسٹریٹیجک ساتھی ہیں اور دونوں ملک دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور لوگوں کے فائدے کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو جاری رکھیں گے۔
صدر ممنون/ مبارکباد