نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی گولہ باری‘ پانچ خواتین سمیت دس افراد زخمی
تتہ پانی/ہجیرہ ( نامہ نگاران) لائن آف کنٹرول پر بٹل مدراپور سیکٹر میں بھارتی افواج کی شادی والے گھرفائرنگ ، ایک شخص زخمی، فائرنگ سے بھگڈر مچ گئی، دیگرموجود افراد نے بھاگ و چھپ کر اپنی جانیں بچائیں، واقعہ کے بعدخوف وہراس، زخمی شخص کو فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا،تتہ پانی گوئی سیکٹر میں بھارتی افواج کی گولہ باری سے ایک گاڑی تباہ ہوگئی ،سیاسی وسماجی رہنماﺅں کی بھارتی افواج کی بربریت کی پرزور مذمت ، تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بٹل مدارپور سیکٹر میں بھارتی افواج کی ٹارگٹ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ شب بٹل سیکٹر مدارپور سیکٹر میںایک گھر میں شاد ی ہورہی تھی کہ بھارتی افواج نے شادی والے گھر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک شخص محمد سفیر شدید زخمی ہوگیا ، جسے فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا،فائرنگ سے مذکورہ گھرمیں بھگڈر مچ گئی، دیگرموجود افراد نے بھاگ و چھپ کر اپنی جانیں بچائیں، شادی والے گھر میں دوردراز علاقوں سے جانے والے رشتہ دار مہمانوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، واقعہ کے بعد خوف وہراس پیدا ہوگیا،ادھرتتہ پانی گوئی سیکٹر میں بھارتی افواج کی جانب سے بلااشتعال گولہ باری کی گئی جس کے نتیجہ میں چوہدری کفیل ولد چوہدری لعل محمد ساکن چرناڑی کی گاڑی جیپ نمبرQA452KOTLIزد میں آکر تباہ ہوگئی ہے،جبکہ عوام گھروں میں محصور رہے،سیاسی وسماجی رہنماﺅں نے بھارتی افواج کی بربریت کی پرزور مذمت کی ہے ۔ ہجیرہ:پونچھ لائن آف کنٹرول مدارپور سیکٹر پربھارتی فوج کی فائرنگ ،55 سالہ محنت کش محمد سفیر شدید زخمی،زخمی کو CMHراولاکوٹ منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پونچھ لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج نے سامنے والی پوسٹ سے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں محمد سفیر ولد وزیر محمد ساکن مدارپور ٹانگ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔زخمی کو مقامی افراد نے طبعی امداد کے بعد CMHراولاکوٹ پہنچایا۔زخمی کو ہجیرہ THQسے ایمولنس نہ مل سکی جسکی وجہ سے زخمی اور اس کے ورثاءکو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔بھارتی فوج نے شام7بجے ٹارگٹ فائرنگ سے زخمی کیاجبکہ رات 9بجے زخمی کو راولاکوٹ پہنچایا گیا۔
نکےال ( نامہ نگار ) نکےال سےکٹر مےں کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی شدےد گولہ باری پانچ خواتےن سمےت آٹھ افراد شدےد زخمی ،متعدد مکانات تباہ ۔پاکفوج کی بھرپور جوابی کاروائی ۔تفصےلات کے مطابق بھارتی افواج نے اتوار کو علی الصبح نکےال سےکٹر کے دےہاتوں دتوٹ پلانی،پٹوچھی ،اولی ،سوہ بن،اندروٹھ،جےر اور موہڑہ گھمب پر اچانک شدےد گولہ باری شروع کر دی گولہ باری اتنی شدےد تھی کہ پورا سب ڈوےژن لرز اٹھا اس دوران متعدد گولے پلانی،اولی اور اندروٹھ مےں لوگوں کے مکانات پر گرنے سے اولی پلانی مےں تےن بہنےں مسرت شاھےن عمر بائےس سال،سامرہ بی بی عمر سترہ سال،اور نرجس عمر پچےس سال دختران محمد اسلم شدےد زخمی ہو گئےں ۔ادھر دہروتی ناڑی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ظہور ولد محمد شارون قوم مغل عمر پےنتےس سال زخمی ہو گےا ۔اسی طرح اندروٹھ اور بالاکوٹ مےں گولے کے ٹکڑے لگنے سے عدےل ولد عبدالعزےز عمر سترہ سال ،علےبہ دخترعبدالمجےد عمر گےارہ سال،اور عبدالغنی ولد دل محمد عمر چالےس سال ساکن بالاکوٹ اور اسکی زوجہ فرزند بی بی عمر پےنتےس سال شدےد زخمی ہو گئی زخمےوں کو مقای لوگوں نے رےسکےو کر کے تحصےل ہےڈ کوارٹر ہسپتال فتح پور تھکےالہ پہنچاےا جہاں سے شدےد زخمےوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوٹلی رےفر کر دےا گےا ۔بھارتی گولہ باری کے جواب مےں پاک فوج نے بھرپور کاروائی کی اور دشمن کی گنوں کو خاموش ہونے پر مجبور کر دےا ۔
گولہ باری