پیوٹن ‘73.1فیصد ووٹ لے کر چوتھی بار روس کے صدر منتخب
ماسکو (آئی این پی) روس میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹ ڈالےگئے، صدر پیوٹن چوتھی بار ملک کے سربراہ منتخب ہوگئے۔ الیکشن کمیشن نے ان کی کامیابی کا اعلان کر دیا جس کے مطابق پیوٹن نے 73.1 فیصد ووٹ حاصل کئے وہ اس طرح 2024ءتک روس کے صدر رہیں گے۔ دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر شفاف الیکشن قرار دیا ہے۔ ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا۔ صدر پیوٹن کے مقابلے پر 7 امیدوار میدان میں تھے۔ صدارتی انتخاب میں ووٹرز کا ٹرن آﺅٹ 70 فیصد رہا ‘ 1500 سے زائد عالمی مبصرین نے صدارتی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل دیکھا۔