پونچھ سیکٹر میں پاکستانی فوج کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے، بھارت کا دعویٰ
جموں (اے ایف پی) بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پونچھ سیکٹر میں پاکستانی فوج کی شیلنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاکاور 2 لڑکیاں زخمی ہوگئیں۔ ڈی جی پولیس شیش پال نے دعویٰ کیا ہے کہ شیل مکان پر آگرا جس کے نتیجے میں 35 سالہ شخص، 2 بچے، ایک لڑکا اور خاتون ہلاک ہوگئے۔
بھارتی پولیس /دعویٰ