پیر عتیق کی وفات پر تحریک لبیک کے چیف آرگنائزر قاری عبداللطیف کا اظہار افسوس
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک لبیک یا رسول اﷲ راولپنڈی ڈویژن کے چیف آرگنائزر قاری عبداللطیف قادری نے آزاد کشمیر کے معروف مذہبی اور سیاسی شخصیت روحانی پیشوا مولانا پیر عتیق الرحمن فیض پوری کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے تحریک آزادی کشمیر‘ تحریک نظام مصطفیٰ مقام مصطفی کے تحفظ‘ عقیدہ ختم نبوت کی پاسبانی کے لئے عظیم خدمات انجام دیں۔
انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔