رئیل اسٹیٹ انتخابات کیلئے فائونڈر اتحاد گروپ کے پینل کا اعلان
اسلام آباد( نامہ نگار) رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے سیشن2018-20 کے انتخابات31 مارچ کو ہو ںگے اور فائونڈر اتحاد گروپ نے اپنے پینل کا اعلان کردیا ہے اتوارکو ممبرز ایگزیکٹو اسرار الحق نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا فائونڈر اتحاد گروپ کے پینل کو بھرپور حمایت مل رہی ہے درجنوںافراد نے اس میں شمولیت اختیار کی ہے اس پینل میں سردار طاہر محمود صدر، چوہدری یسین انجم، وحید احمد خان نائب صدر، چوہدری زاہد رفیق جنرل سیکرٹری، عبدالباسط جائنٹ سیکرٹری، فنانس سیکرٹری سید عمران حسین بخاری، پریس سیکرٹری ملک اسماعیل، کوآرڈینیشن سیکرٹری کے عہدے کے لیے رائو محمد طارق امیدوار ہوں گے اسرار الحق نے بتایا کہ فائونڈر اتحاد گروپ کامیابی حاصل کرے گا اور رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ افراد کے مسائل حل کرانے میں ملک گیر سطح پر اپنا کردار ادا کرے گا۔
فائونڈر اتحاد گروپ