اوپن یونیورسٹی میں 2روزہ عالمی کانفرنس21مارچ کو منعقد ہوگی
اسلام آباد(نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 2روزہ بین الاقوامی کانفرنس21مارچ کو منعقد ہوگی جس میں صحت اور ماحول سے متعلق معاشرے کو درپیش مسائل پر بحث مباحثے ہوں گے ٗ صحت مند کمیونٹی کی تخلیق کے لئے حکمت عملی وضع کی جائےگی اور پایسی میکرز کے لئے سفارشات مرتب کئے جائیں گے۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کریں گے۔اپنی نوعیت کی اس پہلی کانفرنس کا اہتمام شعبہ ہوم اینڈ ہیلتھ سائنسز نے کیا ہے۔اس کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ممتاز سکالرز اور ماہرین تعلیم شرکت کریں گے۔شعبہ ہوم اینڈ ہیلتھ سائنسز کے مطابق یہ ایونٹ شرکاء کو انوائرمنٹ ٗ نیوٹریشن اور ہیلتھ سے متعلق کثیر شعبہ جاتی تعلیمی مسائل پر باہمی گفت و شنید اور ایک دوسرے کی تجربات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔مقررین صحت اور ماحول پر مقالے پیش کریں گے۔
عالمی کانفرنس