متحدہ مجلس عمل کی جماعتوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، پیر اعجاز ہاشمی
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے واضح کیا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کی جماعتوںکے درمیان کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں۔ تمام جماعتوںکی برابر کی حیثیت ہے ۔ یہ دو نہیں پانچ جماعتی اتحاد ہے۔اختلافات کی خبریں پراپیگنڈہ کے سوا کچھ نہیں۔ جے یو پی کی میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ کل کراچی میں ہونے والے اجلا س میں ایم ایم اے کا تنظیمی ڈھانچے پر تعیناتیاںمکمل ہو جائیں گی۔جس کے لئے ابتدائی مشاورت ہوچکی ہے
۔ لیکن حتمی فیصلہ اجلاس کے دوران تمام جماعتوں جمعیت علما پاکستان، جماعت اسلامی، جمعیت علما اسلا م( ف) ، اسلامی تحریک، اورمرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہان کی رضا مندی سے ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ جماعتی انتخابی اتحاد میں مزید جماعتیں شامل ہوئیں بھی تو متفقہ طور پر ہوں گی۔ لیکن یہ بات طے شدہ ہے کہ متحدہ مجلس عمل آئندہ انتخابات میں ملک بھر میں امیدوار کھڑے کرے گی ۔ جس کے لئے تمام رکن جماعتیں اپنا ہوم ورک کررہی ہیں۔
پیر اعجاز ہاشمی