اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس صدر نیشنل بنک سمیت 3 نامزد ملزموں کیخلاف فرد جرم کی کارروائی کل ہو گی
اسلام آباد (نامہ نگار) احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب کی جانب سے دائر ضمنی ریفرنس کیس میں صدر نیشنل بنک سمیت نامزد تین ملزمان پر فرد جرم عائدکرنے کی کارروائی کل (20مارچ کو) ہو گی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر1کے جج محمد بشیر سماعت کریں گے۔گزشتہ سماعت پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی نیب ریفرنس کیس میں صدر نیشنل بنک سمیت نامزد تین ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تھے، جج محمد بشیر نے استفسار کیا کیس کی سماعت 16مارچ تک ملتوی کر دیتے ہیں۔ صدر نیشنل بینک سعید احمد کے وکیل نے کہاکہ 16تاریخ کو پیش نہیں ہو سکتا۔ جج محمد بشیر نے کہا 20مارچ کو پیش ہو جائیں اسی دن فرد جرم بھی عائد کریں گے۔ وکیل سعید احمد نے کہا امید ہے ہماری ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست منظور ہو جائے گی، انہوں نے کہا کہ فرد جرم عائد کرنے تک بات نہیں جائے گی ۔
اسحا ق ڈار ؍ ریفرنس