ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹتے رہے
راولپنڈی،اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹتے رہے تھانہ صادق آباد کو کاشف فاروق نے بتایا کہ میرے گھر سے گھریلو ملازمہ ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی ، 12 طلائی چوڑیاں 14 بالیاں ، پانچ مکمل ہار سیٹ ، 15 چین لاکٹ چوری کرکے لے گئی تھانہ ویسٹریج کو تہمینہ رضا ملک نے بتایا کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ گھر کی جانب جا رہی تھی کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر مدعیہ سے بٹوہ جس میں نقدی تھی اور میرے زیورات چھین لئے اور فرار ہوگئے تھانہ کینٹ کو مریم صدیقہ نے بتایا کہ میں نے بینک سے رقم نکلوائی تو ایک عورت میرے پاس آئی اور کہا کہ میں عربی ہوں مجھے پاکستانی کرنسی تو دکھا دیں اس دوران وہ مجھ سے ایک لاکھ65 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئی تھانہ نیو ٹائون کو محمد عمیر نے بتایا کہ مجھ سے اور میرے دوستوں سے سٹریٹ کرائم کی واردات میں موٹر سائیکل سوار دس ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے تھانہ ائرپورٹ کو طارق جاویدنے بتایا کہ میرے گھر کی گرل کاٹ کرچور داخل ہوئے جس پر میری گاڑی کا الارم بج گیا جس پر چور بھاگ گئے تھانہ سٹی کو اسرارالحق نے بتایا کہ میں پیدل جا رہا تھا اچانک ایک لڑکا مجھ سے ٹکرایا اور مجھ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا تھانہ صدر بیرونی کو اسد اقبال نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو آئے اور پستول نکال کر 25 ہزار روپے ، میرے کزن سے20 ہزار روپے سمیت دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ آر اے بازار کو منور مسیح نے بتایا کہ میری کار نمبرLEF - 5764 چوری ہوگئی تھانہ کینٹ کو محمد عجائب نے بتایا کہ میری کار نمبرIDP - 7711 چوری ہوگئی تھانہ صادق آباد کو وقاص حمید نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ آبپارہ کو عمران حسین نے بتایا کہ سیکٹر جی سکس ٹو میں میرے گھر سے نقدی ، انعامی بانڈز اور طلائی زیورات چوری ہوگئے تھانہ آئی نائن کو محمد نوید نے بتایا کہ سیکٹر ایچ نائن میں میرا بدون نمبر ہنڈا125 موٹر سائیکل ای ٹی او آفس کی پارکنگ سے چوری ہوگیا تھانہ سبزی منڈی کو طلحہ بلال نے بتایا کہ سیکٹر آئی ٹین ٹو میں میری جیب سے موبائل فون چوری ہوگیا۔