دردِ دل رکھنے والوں سے مدد کی التجا
مکرمی! میںمحنت مزدوری کر کے بچوں کو پالتا تھا ۔ کافی عرصہ سے جگر کے عارضہ میں مبتلا ہو گیا ہوں جگر خون بنانا چھوڑ گیا ہے C.M.Hراولپنڈی زیر علاج ہوں ڈاکٹرز نے میرے علاج کے لیے25لاکھ روپے کے اخراجات مانگے ہیں ہر ہفتہ بعد 5,6بوتل خون لگوانا پڑھتا ہے ۔جب کہ میری بیوی بھی دل کے شدید عارضہ میں مبتلا ہو گئی ہے جسکی وجہ سے میں بے بس اور بے آسرا ہو گیا ہوں میرا ایک بچہ اور پانچ بیٹیاںہیں بچہ بھی ذہنی معذور ہے جو مکمل چارپائی پر ہے جسکو سنبھالنے کے لیے دو بندوں کی ضرورت ہوتی ہے اس وجہ سے میں مجبور اور بے یار ومددگار ہو گیا ہوں میرا کوئی بہن بھائی بھی نہیں ۔زندگی کے مشکل ترین حالات درپیش آگئے ہیں عوام علاقہ ، پڑوسی ، رشتہ دار اور تعلق دار میری تمام مشکلات سے آگاہ ہیں مجھے جاننے والے کسی سے بھی میرے حالات کا پوچھا جا سکتا ہے میرا اللہ کہ سوا کوئی آسرا نہیں ۔ صدر ، وزیر اعظم آزاد کشمیر ،وزراء آزاد کشمیر ، چیف سیکریٹری ، سیکریٹری مالیات ، چیئر مین زکوٰۃ کونسل ، ڈپٹی کمشنر حویلی اورمخیر حضرات سے بھر پور تعاون کی اپیل کرتا ہوں ۔ (بدر دین ، حویلی کہوٹہ گائوں ریجی بیلا ، 0343-2133273 )