سٹاک مارکیٹ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران مندی کے جاری تسلسل پر 100 انڈیکس 782.40پوائنٹس کمی پر 48409.35 کی انتہائی نچلی سطح پر بند
کراچی (مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران مندی کے جاری تسلسل پر 100 انڈیکس 782.40پوائنٹس کمی پر 48409.35 کی انتہائی نچلی سطح پر بند رہی۔ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 64 ارب روپے کی کمی رہی۔ ہفتے کے دوران سیاسی حالات غیریقینی کا شکار‘ غیر ملکی سرمایہ کا متواتر انخلائ‘ بیشترکمپنیوں کے حصص کی فروخت کا دباﺅ بڑھنے کے باعث سرمایہ کاروں نے بیشتر حصص کی کم داموں منافع کے حصول میں خریدوفروخت کرکے اپنے پھنسے ہوئے سرمایہ کے حصول میں سرگرداں رہے۔ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار1929 کمپنیوں تک رہا جس میں 711کمپنیوں میں اضافہ‘ 1134کمپنیوں میں کمی اور 84کمپنیوں میں استحکام رہا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں مجموعی مارکیٹ سرمایہ کاری میں ایک کھرب 64 ارب 97کروڑ 77لاکھ 68ہزار686 روپے کی کمی رہی جبکہ مجموعی سرمایہ کاری کی مالیت مزید گر کر95کھرب 31ارب 65کروڑ 96 لاکھ 60ہزار446روپے رہ گئی۔ گزشتہ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں کاروباری سرگرمی 85تا90کروڑ حصص سے کم ریکارڈ کی گئی۔اورمجموعی سودوں میں ایک ارب 2کروڑ 77 لاکھ 57ہزار900 حصص کے کاروبار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 4 روزہ مندا اور ایک روزہ تیزی ریکارڈ کی گئی۔