لاہور (پ ر) سابق آئی جی موٹروے پولیس اور نیوٹیک کے موجودہ سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ نے اسٹیبلشمنٹ سیکرٹری سید طاہر شہباز کو خط لکھا کہ ایک بدنام اور کرپٹ پولیس افسر کی موٹروے پولیس میں تعیناتی سے موٹروے پولیس کی ساکھ تباہ ہو جائے گی۔ اگر کوئی کرپٹ یا بری شہرت کا افسر اس ادارے میں تعینات کیا جائے گا تو اس ادارے کی ساکھ اور امیج تباہ ہو جائے گا جس کی ہر قیمت پر حفاظت کی جانی چاہئے۔ اس لئے میری آپ سے گزارش ہے کہ مذکورہ افسر کی موٹروے پولیس میں تعیناتی کے احکامات واپس لے لیں۔
کرپٹ افسر کی تعیناتی سے موٹروے پولیس کی ساکھ تباہ ہو جائے گی سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ کا سیکرٹری کو خط
Mar 19, 2016