موٹاپے کا شکار خواتین میں کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے: تحقیق
لندن (نیٹ نیوز) ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ موٹاپے کا شکار خواتین میں کینسر کی بیماری کا خطرہ 40 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ برطانوی ادارے کینسر ریسرچ کی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں ہر سال 18 ہزار خواتین موٹاپے کا باعث کینسر کا شکار ہو جاتی ہیں۔ ہارمون کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو کینسر کا باعث بنتا ہے۔