کینیڈا کا افغانستان میں مشن باقاعدہ ختم، آخری فوجی دستہ وطن واپس
کابل+اوٹاوہ(آن لائن+اے ایف پی) افغانستان سے کینیڈا کا آخری فوجی دستہ بھی وطن واپس چلا گیا، یوں 12 سالہ جنگی مشن ختم ہو گیا۔ادھر افغان صدر حامد کرزئی نے پارلیمنٹ کے سابق سپیکر یونس قانونی کو نائب صدر اول کے عہدے کیلئے نامزد کر دیا ہے۔ اہم طالبان کمانڈر شدت پسندی سے دستبردار ہوکر امن عمل میں شمولیت اختیار کرلی۔ صوبائی پولیس کے سربراہ غلام جیلانی نے بتایا کہ صوبہ زابل میں اہم طالبان کمانڈر ملا دائود نے ہتھیار ڈالتے ہوئے حکومتی امن عمل میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔