مردم شماری فوری کرائی جائے: قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کی الیکشن کمشن کو سفارش
اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے الیکشن کمشن سے فی الفور مردم شماری کرانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹوں کی گنتی کے طریقہ سہل بنایا جائے، انتخابات کے دوران جوڈیشری کی بجائے الیکشن کمشن کا عملہ تعینات کیاجائے، عام انتخابات میں آراوز کا رویہ امیدواروں کے ساتھ ہتک آمیز تھا۔ علاوہ ازیں بیلٹ پیپرز کی چھپائی، ترسیل اور امیدواروں کی سکروٹنی کا دورانیہ بڑھایا جائے تاکہ تسلی بخش کام ہوسکے۔