انجینئرنگ میں مہارت سے ملک کو ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں: یاور زمان
لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ ہم دور جدید کے تقاضوں کے مطابق انجینئرنگ سائنس میں مہارت حاصل کر کے پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنا سکتے ہیں۔تربیتی کورس کے شرکاء اپنے اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے۔یہ بات انہوں نے پنجاب انجینئرنگ اکیڈمی لاہور میں مختلف محکموں کے23ویں ٹریننگ کورس برائے سینئر انجینئرز کے شرکاء کو اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔