جعلی ڈگری کیس، مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے محمد خان جتوئی نااہل قرار
بہاولپور (نامہ نگار +آئی این پی) الیکشن ٹربیونل بہاولپور نے جعلی ڈگری کیس میں مظفر گڑھ سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے محمد خان جتوئی کو نااہل قرار دیدیا۔ محمد خان جتوئی پی پی 259مظفر گڑھ سے کامیاب ہوئے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کو جعلی ڈگری کیس میں الیکشن ٹربیونل بہاولپور نے مظفر گڑھ سے ایم پی اے محمد خان جتوئی کو نا اہل قرار دیکر پی پی 259 مظفر گڑھ میں دوبارہ الیکشن کرائے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے خان محمد خان جتوئی پی پی 259مظفر گڑھ سے کامیاب ہوئے تھے اور ان کیخلاف پیپلز پارٹی کے سمیع اللہ لغاری نے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دی تھی۔