دور حاضر کے میڈیا پر حمید نظامی کی بے باک اور نظریاتی صحافت کے اثرات، حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ میں سیمینار جمعۃ المبارک کو ہو گا
لاہور (خصوصی رپورٹر) حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان نے ’دور حاضر کے میڈیا پر حمید نظامی کی بے باک اور نظریاتی صحافت کے اثرات‘ کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا ہے جو اس کے اپنے آڈیٹوریم واقعہ 4-C ایل ڈی اے فلیٹس، شاہراہ مجید نظامی نزد چائن چوک لاہور میں جمعۃ المبارک 21 مارچ کو 2بجے سہ پہر منعقد ہو گا۔ جسٹس (ر) میاں محبوب احمد (سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت) صدارت کریں گے۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ (ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی) اور بشریٰ رحمان (ادیب/سابق ممبر قومی اسمبلی) مہمانان خصوصی ہوں گے۔ مقررین میں پروفیسر نعیم مسعود (سینئر تجزیہ کار) شامل ہیں۔