حکومت طالبان سے مذاکرات میں غیرسنجیدہ نظرآرہی ہے: محمودالرشید
لاہور (خصوصی رپورٹر) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کے خواب دیکھنے والی (ن) لیگ میں جرأت ہے تو بلدیاتی انتخابات کروائے۔ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے حکمرانوں کو دن میں تارے نظر آ جائیںگے ۔ (ن) لیگ کی حکومت طالبان سے مذاکرات میں خود غیرسنجیدہ نظر آتی ہے۔ ہم نے ملک میں امن کیلئے طالبان سے مذاکراتی عمل کو سپورٹ کیا ہے۔