نظریہ پاکستان کا تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے: بیگم مجیدہ وائیں
میا ں چنوں (نامہ نگار) نظریہ پاکستان کا تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے، نئی نسل کو اس سے روشناس کروانا ہماری ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی سینئر نائب صدر ایم این اے بیگم مجیدہ وائیں نے مسلم لیگ ن سٹی میاں چنوں کے نومنتخب نائب صدر کی جانب سے مسلم لیگی رہنمائوں کے اعزاز میں دی گئی ضیافت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مسلم لیگ ن ضلع خانیوال کے صدر رائو سعادت علی خان نے اس موقع پر کہا کہ ضلع خانیوال میں مسلم لیگ غلام حیدر وائیں شہید کے فرمودات کی چھتری کے نیچے متحد ہیں۔ غلام حیدر وائیں جیسی شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے۔ اس موقع پر احمد ندیم بودلہ، ڈاکٹر غزالہ شاہین وائیں، میاں انصر علی وائیں، محمد آصف اقبال، میاں مدثر بھٹہ، احسان الحق، سہیل افضل، اظہر فاروق بودلہ، فاروق احمد، اسد عالم ایڈووکیٹ، ڈاکٹر مشتاق احمد، فیاض علی چودھری، نثار احمد چودھری اور دیگر حضرات نے شرکت کی۔