عید نو روز کی چھٹیاں: پاکستان، ایران تجارتی گیٹ 10 روز کیلئے بند
چاغی (ثناء نیوز) ایرانی حکام نے زیرو پوائنٹ گیٹ کو بند کر دیا۔ سرحدی سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایرانی حکام نے چاغی سے شمال مغرب کی جانب سرحدی شہر تفتان میں واقع دوستانہ تجارتی گیٹ زیرو پوائنٹ گیٹ کو عید نو روز کے چھٹیاں منانے کیلئے دس دن کیلئے بند کردیا جس کی وجہ سے دونوں اطراف تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔