ڈالر کی قیمت میں کمی، معاشی حالات میں بہتری کی خبروں سے وزیراعظم کی مسکراہٹ واپس آ گئی
اسلام آباد (آئی این پی) ملک میں اربوں ڈالر آنے، ڈالر کی قیمت میں کمی سے ملکی معاشی حالات بہتر ہونے سے وزیر اعظم نوازشریف کی مسکراہٹ واپس آ گئی، اب اہم اجلاسوں کے دوران وزیراعظم نہ صرف خوشگوار موڈ میں مسکراتے بلکہ کھل کھلا کر قہقہے لگاتے بھی نظر آتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی کوششوں اور دوست ممالک کے تعاون سے خزانے میں اربوں ڈالر آنے، ڈالر کی قیمت 111سے 98 اور 99روپے تک آنے اور معیشت میں بہتری کی خبروں کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی مسکراہٹ واپس آ گئی ہے۔