گورنر خیبر پی کے شوکت اللہ نے مستعفی ہونے سے قبل الوداعی ملاقاتیں شروع کردیں
اسلام آباد (آئی این پی)گورنر خیبر پی کے شوکت اللہ نے مستعفی ہونے سے قبل الوداعی ملاقاتیں شروع کردیں۔ ذرائع کے مطابق گورنر شوکت اللہ کو وفاقی حکومت کی طرف سے کئی روز قبل اس فیصلے سے آگاہ کیا جاچکا ہے کہ ان کی جگہ سابق وزیراعلیٰ لیگی رہنما سردار مہتاب عباسی صوبے کے نئے گورنر ہوں گے جس کے بعد سے گورنر شوکت اللہ کی الوداعی ملاقاتیں جاری ہیں۔ اس ضمن میں گورنر شوکت اللہ نے گزشتہ روز صدر ممنون حسین سے ملاقات کی وہ جلد وزیر اعظم نوازشریف‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے بھی ملاقات کریں گے۔