وفاقی حکومت کا شہید پولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی مالی امداد کا فیصلہ لواحقین کو 5لاکھ فی کس دئیے جائینگے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے شہید پولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی مالی امداد کا فیصلہ کرتے ہوئے شہید و زخمی پولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ شہید پولیو ورکرز کے ورثاء کو فی کس 5لاکھ جبکہ زخمیوں کو تین لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔ وزیراعظم 21مارچ کو شہید کے ورثاء اور زخمیوں کو امدادی رقوم کے چیک دیں گے۔