شکیل آفریدی کی سزا میں کمی مثبت قدم ہے: امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ شکیل آفریدی کی سزا میں دس سال کی کمی مثبت اقدام ہے۔ اسامہ بن لادن کی ہلاکت میں مدد دینے والے کو قید کرنا غیرمنصفانہ اور غیرقانونی ہے۔ شکیل آفریدی کی سزا دہشت گردی کیخلاف مشترکہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔