مشرف کیخلاف مقدمات کو 69 فیصد پاکستانیوں نے درست، پچیس فیصد نے غلط قرار دیدیا: سروے
اسلام آباد (اے پی اے) سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کے مقدمات کو 69 فیصد پاکستانیوں نے درست قرار دے دیا۔ گیلپ سروے کے مطابق 35 فیصد پاکستانیوں کے مطابق پرویز مشرف کے خلاف مقدمات مکمل طور پر درست ہیں، جبکہ 34 فیصد پاکستانیوں نے مقدمات کو کسی حد تک درست قرار دیا ہے، سروے میں چاروں صوبوں سے خواتین اور مردوں کی رائے لی گئی۔ سروے میں پچیس فیصد پاکستانیوں کے مطابق سابق صدر کے خلاف مقدمات ٹھیک نہیں ہیں۔