23 مارچ 1940ء
ایک ہوا تھا یہاں اعلان
جہاں مینار پاکستان
اس جا پر اِک عہد کیا
وعدہ پھر ہراِک سے لیا
قائد یہاں پر خود آئے
ہمراہ ساتھی بھی لائے
قوم کو پھر اِک دیا پیغام
ہر سو ہوگیا پھر وہ عام
یہ ہے سن چالیس کی بات
سب تھے اس کے اہم نکات
23مارچ کایہ تھادن
خوش تھے بڑے بھی اور کمسِن
رکھ دی وطن کی اِک بنیاد
رکھنا بچو اس کو یاد
نعرہ ہر سو ہوا بلند
وطن ہمارا ہمیں پسند
ہوگئی سب کی ایک زبان
لے کے رہیں گے پاکستان
سب تجدید عہد کریں
وطن کی خاطر جئیں مریں
فاروق اے حارث