پشاور: 27 سالہ بیٹی کو باپ نے 18 برس گھر میں قید رکھا، چاہتا تھا غیر محرم نہ دیکھے: اسماعیل
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں باپ نے 18 سال تک بیٹی کو گھر میں قید رکھا، پولیس نے خبر ملنے پر شہناز کو ہسپتال پہنچایا۔ نجی ٹی وی کے مطابق خوراک کی کمی سے لڑکی ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گئی ہے۔ 27 سالہ شہناز 18 سال تک گھر کے تنگ وتاریک کمرے میں قید تھی، باپ کے تشدد سے لڑکی ذہنی مریض بن چکی ہے۔ 18 سالہ شہناز نے دنیا دیکھی نہ دھوپ اور نہ بارش سے لطف اندوز ہوئی، لڑکی کے باپ اسماعیل نے کہا میری بیٹی بیمار ہے، نہیں چاہتا تھا کہ بیٹی کو نامحرم دیکھے۔ لڑکی کو علاج کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔