پھول نگر : بیٹے نے باپ اور بیوی کو ذبح کر دیا
پھول نگر(نامہ نگار)پھول نگر نواحی گائوں پرناواں میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات سگے بیٹے نے رات کو سوتے میں اپنے باپ محمد سرور اور اپنی بیوی کو بہیمانہ طریقے سے قتل کرکے ان کے گلے کاٹ دیئے ۔ واردات سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ ملزم گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق چئیرمین پرناواں محمد سرور نے اپنے دو بیٹوں کی شادی چھ ماہ قبل ہی کی تھی اس کا ایک بیٹا فرمان سرور اپنے سسرال کو ملنے مانگا گیا تھا جبکہ اس کا دوسرا بیٹا رضوان سرور گھر میں سویا تھا کہ اپنے والد کے کہنے پر چوبارے پر جاکر سو گیا تو رات کی تاریکی میں رضوان نے اپنی بیوی عظمیٰ بی بی کا گلہ تن سے جداکردیا بعدزاں اس نے اپنے باپ سرورجو کہ الگ کمرے میں سویا ہواتھا اس کا بھی گلا تیز دھار آلے سے کاٹ دیاجس پرسرور تڑپ تڑپ کر قریب پڑے صوفے پر جان دے دی۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے شواہد اکٹھے کرکے نعشوں کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادی ہیں ۔