کتاب ’’اسلامی ثقافت کا دارالخلافہ مدینہ منورہ‘‘ ڈاکٹر خالد عباس الاسدی کی ایک ایسی کاوش ہے جسے دیکھ کر انسان کا دل باغ باغ ہو جاتا ہے۔ کتاب میں پیغمبر اسلامؐ کے شہر مدینہ منورہ اور مسجد نبوی کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں ظہور اسلام سے قبل اور عہد رسالتؐ کی ثقافت اور مقامات قدسیہ کا ذکر شعری زبان میں کیا گیا ہے۔ اشعار کے ساتھ ساتھ نایاب تصویریں بھی لگائی گئی ہیں جس سے واقعہ کو سمجھنا نہایت ہی آسان ہو جاتا ہے۔
یہ کتاب سہ رنگ ہے اور شاعر نے ایک ایک قطعے میں بہت سے رنگ اس انداز سے بکھیر دئیے ہیں کہ ہر رنگ اپنی ذات میں خود ایک مضمون ہے۔ مقطع کے چاروں مصرعوں کو پڑھنے کے بعد انسان اگلے قطعے کی جانب نہیں جاتا کہ پہلے قطعے کے متن کی گہرائی میں ہی ڈوب جاتا ہے۔ توحید و رسالت اور نبوت، نور و خوشبو اور امن، صحرا پہاڑ، عفو و درگزر، اذان نماز اور ہدایت، توقیر انسان اور انسانیت، عدل و انصاف، مکہ و مدینہ اور نبی رسول محمدؐ اس کتاب کا موضوع ہیں۔ قطعات، جغرافیے، تہذیب و ثقافت، تمدن، زبان، دین، سیاست، ریاست، حکومت اور توحید و رسالت کا احاطہ کرتے ہیں۔ کتاب کو پڑھنے والا انسان عشق مصطفیٰ میں ڈوب اپنے ہی تصور میں ارض پاک میں چلا جاتا ہے۔ اعلیٰ آرپ پیپر پر چھپی 87 صفحات پر مشتمل کتاب کی قیمت 600 روپے ہے۔ (تبصرہ : امتیاز احمد تارڑ)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024