بھارتی کپتان دھونی نے نیوز چینل کیخلاف ایک ارب روپے کا دعویٰ دائر کر دیا
مدراس (نوائے وقت رپورٹ) ہائی کورٹ نے بھارتی نیوز چینل کو ایم ایس دھونی سے متعلق کوئی بھی خبر نشر کرنے سے روک دیا۔ مدراس ہائیکورٹ نے عبوری حکم دو ہفتوں کیلئے جاری کیا۔ بھارتی کرکٹر دھونی نے نیوز چینل کے خلاف ایک ارب روپے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ بھارتی چینل پر دھونی کی ساکھ متاثر کرنے اور ان کے خلاف غلط خبریں میڈیا پر لانے کا الزام ہے۔