پی ایچ ایف، سابق اولمپئنز کے درمیان معاملات طے ہونا خوش آئند ہے : اجمل لودھی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن اور سابق اولمپئنز کے درمیان معاملات طے ہونا خوش آئند ہے جس کے مستقبل میں قومی کھیل پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ پاکستان ہاکی کو تنقید نہیں بلکہ تعمیر کی ضرورت ہے جس سے ہم کھوئے ہوئے اعزازت واپس لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ اجمل خان لودھی اور قومی ٹیم کے کپتان ایم عمران نے نوائے وقت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔