سپریم کورٹ سے ای او بی آئی میں 238 تقرریاں کالعدم، پرویز اشرف کے داماد کی ورلڈ بنک میں تعیناتی غیر آئینی قرار، سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل کے دور میں ہونے والی 400 میں سے 238 تقرریاں خلاف ضابطہ ہیں۔ نئے چیئرمین کو قواعد کے مطابق کام کرنے کا حکم آئندہ تقرریوں میں بے قاعدگی ہوئی تو ذمہ دار چیئرمین ہونگے: عدالتسابق دور حکومت میں نوکریوں اور تقرریوں کے حوالے سے میرٹ کا جو قتل عام کیا گیا یہ کیس اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکمرانوں اور ان کے چہیتے اعلیٰ افسران نے جس طرح اعلیٰ سرکاری اداروں میں غیر آئینی اور خلاف میرٹ کام کئے آج ان کا نتیجہ سامنے ہے اور حکومت کو چاہئے کہ وہ ان تقرریوں کے ذمہ دار افراد کو کسی صورت معاف نہ کرے خواہ بڑا افسر ہو یا چھوٹا ۔سابق وزیراعظم ہو یا چیئرمین کسی سے رعایت نہ برتی جائے۔ انصاف اور میرٹ کا تقاضا بھی یہی ہے۔ بڑے بڑے خاندانوں کے چشم و چراغ یہ حکمران اور سیکرٹری و چیئرمین اس لئے ان عہدوں پر متمکن نہیں ہوتے کہ وہ اپنوں کو نوازیں۔ وہ بھی اعلیٰ سطح کی ملکی اور بین الاقوامی پوسٹوں پر اور پھر اس عمل کے خلاف ایکشن سے بچنے کے لئے استثنیٰ بھی طلب کریں۔ اس سے زیادہ ہماری بدقسمتی کیا ہو گی کہ ہمارے ہاں عہدوں اور پوسٹوں پر تقرریاں اعلیٰ شخصیات سے رشتہ داری اور سیاسی تعلقات کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ اب اس رجحان کو ختم کرنے کےلئے حکومت قوانین پر عملدرآمد کو سخت اور یقینی بنائے تاکہ بے ضابطگی اور خلاف قانون کام کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اس سلسلے میں ان کے کسی سابق یا موجودہ عہدے کو مدنظر نہ رکھا جائے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024