ایم ایم عالم نے ایک ہی پرواز کے دوران دشمن کے 5جہاز اپنے 86سیبر کے ذریعے مار گرائے۔ انہوں نے یہ کارنامہ ایک منٹ کے اندر سرانجام دیا۔ ان کو صدر پاکستان نے ستارہ جرا ت کے اعزاز سے نوازا تھا۔ وہ طویل عرصہ تک علیل رہنے کے بعد 18مارچ 2013ءکو کراچی میں انتقال کر گئے۔ گزشتہ روز عظیم ہیرو کی برسی خاموشی سے گزر گئی۔ میڈیا نے ان کی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا نہ حکومتی سطح پر کوئی تقریب منعقد ہوئی۔ اس بے حسی پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔قوم کا فرض ہے کہ اپنے ہیروز کے ایام پورے اہتمام کے ساتھ منائے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38