جیلوں کی سیکورٹی والز کی تعمیر کیلئے 119 ملین کے فنڈز جاری
لاہور (اپنے نمائندے سے ) جیلوں کی حفاظت کیلئے سیکورٹی والز کی تعمیر کے لئے 119.352 ملین روپے کے فنڈز گورنمنٹ نے جاری کر دیئے ہیں۔ مذکورہ فنڈز عوم ڈیپارٹمنٹ اور آئی جی آفس کی ذاتی کوششوں سے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے NOC لینے کے بعد جاری ہوئے ہیں۔ حکومت نے ڈ سٹرکٹ جیلوں کے گرد سیکورٹی والز کے پروجیکٹ کی منظوری ملک میں جاری دہشت گردی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر دی ہے اور اس پروجیکٹ پر فوری کام شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ پروجیکٹ 30-06-2013 تک مکمل کر لیا جائے گا