کیلی فورنیا (اے پی پی) ٹاپ سیڈ رافیل ندال، نوویک ڈجکو وچ، اینڈ مرے، جان مارٹن ڈیل پولٹرو اور اینڈی راڈک انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ ڈمرٹی ٹرسانو، جمیز بلیک ہاس، پال میتھیو ہنری، جرگن ملز اورنیکولس کیفر تیسرے رائونڈ میں ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ گذشتہ روز کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے روس کے ڈمرٹی ٹرسانو کو 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر چوتھے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ سربیا کے نوویک ڈجکووچ نے جرمنی کے ٹومی پاس کو سخت مقابلے کے بعد 6-2/7-6 اور 7-1 سے ہرا دیا۔ برطانیہ کے اینڈی مرلے نے فرانس کے پال میتھیو ہنری کو سٹریٹ سٹس میں 6-3 اور 6-2 سے اور ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے آسٹریلیا کے جرگن ملز کو سخت مقابلے کے بعد 6-2/2-6/7-6 اور 7-2 سے ہرا دیا۔ ایک اور میچ میں امریکی کے اینڈی راڈک نے جرمنی کے نیکولس کیفر کو 6-4/7-6 اور 7-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے چوتھے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024