گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )چیف سیکرٹری پنجاب سے سابق صدر چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ عمر اشرف مغل کی ملاقات ،گوجرانوالہ موٹروے لنک ودیگر امور بارے تبادلہ خیال، صنعتکار سابق صدرچیمبر آف کامرس گوجرانوالہ عمر اشرف مغل نے گزشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی اورگوجرانوالہ موٹروے لنک ودیگر امور بار تبادلہ خیال کیا۔ عمر اشرف مغل نے چیف سیکرٹری سے کہا کہ موٹر وے لنک کے اس اہم عوامی پراجیکٹ کو جلد سے جلد تکمیل تک پہنچانا ضروری ہے تاکہ اس کے ثمرات سے گوجرانوالہ کی عوام و صنعتکار بھرپور طریقے سے مستفید ہوسکیں۔ عرصہ دراز سے یہ معاملہ التوا کا شکار چلا آرہا تھا جسے موجودہ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ودیگر انتظامی افسران نے خصوصی دلچسپی لے کر فوری طورپر کام کا آغاز کروا دیاہے جو کہ خوش آئند امر ہے، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے اس موقع پر کہا کہ بلا شبہ موٹر وے سے لنک گوجرانوالہ جیسے بڑی صنعتی شہر کا حق ہے جو اسے جلد ملنا چاہیے۔
گوجرانوالہ:چیف سیکرٹری پنجاب سے عمر اشرف مغل کی ملاقات
Jun 19, 2023