شیخوپورہ(عظیم علی شیخ، سید علی معظم رضوی، امجد علی سلطانی /ڈاکٹر شیخ جمیل اختر ،سلطان حمید راہی،سیف الرحمن سیفی ) شہر او رگردونواح میں کیمیکل اور برف سے بنی قلفی اور آئس کریم اور قلفیاں کھانے سے شہری سانس گلے اور الرجی کی بیماریوں میں مبتلاہونے لگے جن میں اکثریتی تعداد بچوں کی ہے جبکہ فوڈ اتھارٹی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے جس پر شہری حلقوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے، شہریوں کے مطابق شہر اور گرد و نواح میں حفظان صحت کے اصولوں سے ہٹ کر تیار کی جانے والی آ ئس کریم اور برف سے بنی رنگ برنگی قلفیاں سرعام فروخت ہورہی ہیں جنہیں کھانے سے شہری مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں شہریوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب و دیگر متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
شیخوپورہ :گردونواح میں کیمیکل سے بنی قلفی ، آئس کریم فروخت،انتظامیہ خاموش
Jun 19, 2023