ایڈیٹر ’’پھول‘‘ محمد شعیب مرزا کا اعزاز،’’ہلال احمر ایوارڈ‘‘ دیا گیا
لاہور (کلچرل رپورٹر) ایڈیٹر ’’پھول‘‘ محمد شعیب مرزا کو تھیلیسیما کا شکار بچوں کیلئے خون کے عطیات دینے کے حوالے سے آ گہی مہم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر انجمن ہلال احمر پنجاب کی طرف سے ہلال احمر ایوارڈ سے نوازا گیا یہ ایوارڈ ان کو بلڈ ڈونرز ڈے کے موقع پر منعقد ہونیوالی تقریب میں چیئرمین انجمن ہلال احمر پنجاب جسٹس (ر) شیخ احمد فاروق نے دیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری محمد زاہد، انچارج بلڈ کیمپس ڈاکٹر فوزیہ سعید اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔ محمد شعیب مرزا اس سے قبل بھی علمی، ادبی صحافتی اور سماجی حوالے سے کئی ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔