فیروز والہ : ڈاکوئوں نے میاں بیوی سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا
فیروزوالہ (نامہ نگار) ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتیں ‘ ڈاکوؤںنے میاں بیوی سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا۔کوٹ عبدالمالک میںڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر فہد نبیل اور اس کی بیوی سے نقدی اور موبائل فون چھین لئے ۔دن دیہاڑئے2مسلح ڈاکوؤں نے فیصل کے میڈیکل سٹورمیں گھس کر 97ہزارروپے نقدی لوٹ لی۔ منوں آباد میں نجی بنک سے رقم نکلوا کر جانے والے تاجرانیل سے 4کارسواروں نے4لاکھ70ہزار روپے،مبارک آباد میں 2مسلح ملزم شیر فروش کی دکان میں گھس کر تیمورسے12ہزاراورقیمتی موبائل فون،تھانہ شرقپور شریف کی حدود تھابل بھٹہ خشت پر جانے والے رانا قیصرسے 2 ڈاکوؤں نے 2لاکھ روپے نقدی،تھانہ ہاوسنگ کالونی کے علاقہ لاہور روڈ عطا آباد گرڈ سٹیشن کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکووںنے عظمت اور اس کی بیوی سے نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔