کاہنہ : دیوار گرنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین میں40لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم
کاہنہ(نامہ نگار)نشتر کالونی میں دیوار گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 40 لاکھ روپے کے امدادی چیک دیئے گئے۔ چیک رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال اور ڈی سی لاہور عمر چٹھہ نے لواحقین کو 8 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے دیئے ۔ رانا مبشر اقبال نے کہا کہ وزیراعلیٰ میاں حمزہ شہباز شریف تمام متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مرنے والوں کی تلافی تو نہیں ہو سکتی البتہ وزیر اعلیٰ نے امداد کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا۔