کرپشن ‘اختیارات سے تجاوز‘3 پولیس اہلکار نوکری سے برخاست‘گرفتار
لاہور(نامہ نگار) تھانہ شمالی چھاؤنی میں تعینات پولیس کانسٹیبلز نبیل، بلال اور فیصل نے شہری محسن کو گھر سے اغواء کر کے حبس بے جا میں رکھااور 5 لاکھ رشوت طلب کی۔ محلے دار عظیم عرف شہنشاہ کے ذریعے محسن کی بیوی سے 95 ہزارروپے رشوت وصول کر لی تھی۔ خاتون کو رشوت کی بقیہ رقم نہ دینے پر مقدمہ کے اندراج کی دھمکی دیتے رہے۔ خاتون کی درخواست پر محکمانہ انکوائری عمل میں لائی گئی۔ تینوں اہلکار قصور وار پائے گئے ۔ ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا نے تینوں کانسٹیبلز نبیل، بلال اور فیصل کو نوکری سے برخاست کرکے گرفتار کرواکر مقدمہ درج کرا دیا ہے۔