تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر پولکام آپریٹرز کی تیسری شفٹ کا آغاز
لاہور(نامہ نگار) لاہور کے تمام تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر پولکام آپریٹرز کی تیسری شفٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل نے چالان کی بروقت تکمیل کیلئے شہر کے تمام تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر پولکام آپریٹرز کی تیسری شفٹ شروع کروا دی ہے تاکہ مکمل ہونے والے چالان کا بروقت کمپیوٹر میں اندراج کر کے پراسیکیوشن کا عمل مکمل کیا جا سکے ۔انہوں نے پولکام آپریٹرز کے ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے تیسری شفٹ کے آغاز کے احکامات جاری کیے۔انہوںنے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی، عزت و احترام سے پیش آئیں۔ ٹیکنالوجی ٹولز کا استعمال دور حاضر کی اہم ضرورت ہے۔شہریوں کو انصاف کی جلد فراہمی کیلئے چالانوں کی بروقت تکمیل میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں ہو گی۔