الوداع چوہدری محمد جان
معروف سماجی رہنماء چوہدری محمد جان بھی جدائی کا داغ دے گئے ، اللہ کریم درجات بلند فرمائے آمین۔ چوہدری مرحوم شریف النفس انسان تھے وہ ایک بے حد سادہ مگر انسان دوست شخصیت کے مالک تھے۔بڑے نرم اور نفیس تھے چھوٹا ہو یا بڑا سب سب تپاک سے ملتے اور شناساوں کے ساتھ اپنائیت کا اظہار کرتے تھے۔ چوہدری جان صاحب کا تعلق جھنڈا چیچی کے معزز اور معروف خاندان سے تھا وہ چوہدری ولایت خان آف جھنڈا چیچی کے داماد تھے اور علاقے کی ہر دلعزیز شخصیت چوہدری گل نواز کے ہم زلف تھے۔ان کی ملنساری کی اعلی وصف کی وجہ سے ان کا حلقہ احباب بھی ان سے محبت کرتا تھا۔ ان کے فرزند ارجمند محمد عدنان چوہدری ایم پی اے بھی اپنے والد کی طرح انتہائی پر خلوص ، بے لوت،ذہین اور ہمدرد نوجوان ہیں۔ تقریبا سارا علاقہ ان کی شرافت کا معترف ہے۔ چوہدری محمد عدنان نے اپنے حلقے میں ترقیاتی کام بلاشبہ انقلابی رفتار سے شروع کر رکھے ہیں ان کے اطوار اس بات کی طرف واضح اشارہ کر رہے ہیں کہ انہوں نے اپنے حلقے کے لئے کوئی بڑا کام کرنے کی ٹھان رکھی ہے۔وہ چوہدری محمد جان کے لاڈلے بیٹے ہیں الّلہ تعالی چوہدری محمد جان کی مغفرت فرمائے انھیں جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے اور چوہدری محمد عدنان اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔ ( نسیم گل خٹک ، گلستان کالونی 03125147501 راولپنڈی )