سعودی عرب گزشتہ روز مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ رواں موسم گرما کا گرم ترین دن رہا ۔سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق سعودی عرب میں شدیدگرمی کی لہر کے داخلے کے بعد جمعرات کو مکہ مکرمہ میں سب سے زیادہ گرمی پڑی ۔ وہاں کا درجہ حرارت47 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شدید گرمی کے حوالے سے الاحسا پورے ملک میں دوسرے نمبر پر رہا جہاں 44.5 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ وادی الدواسر اور مدینہ منورہ 44 سینٹی گریڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔باحہ میں جمعرات کو درجہ حرارت سب سے کم پایا گیا 31 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔محکمہ نے بتایا کہ سعودی دارالحکومت ریاض، القصومہ، دمام اور ینبع میں میں 43 سینٹی گریڈ ،رفحا میں 42.5، نجران وقصیم 41، دوادمی، بیشہ العلا میں 40 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جبکہ جدہ میں جمعرات کو درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ تھا۔طائف میں پرفضا مقام ہونے کے باوجود درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ رہا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024