ماہر تعلیم میاں بشیراحمد 70برس کی عمر میں انتقال کرگئے
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ضلع کے معروف ماہرتعلیم، ادیب، محقق ، نعت گو شاعر اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1کے ریٹائرڈ ہیڈماسٹر میاں بشیراحمد عاجزیہاں محلہ مصری خان میں 70برس سے زائد عمر میں انتقال کرگئے۔مرحوم مقامی صحافی میاں شفیق عالم اور شہید عالم شہید کے والد تھے۔ انکی نماز جنازہ قبرستان گڑھی اعوان میں اداکی گئی جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔